6 مئی 2013 - 19:30
ایران اور ترکمنستان کے درمیان تعاون کی ضرورت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران اور ترکمنستان کے درمیان تعلقات اور تعاون کی سطح میں توسیع کی ضرورت پر تاکیدکی ہے۔

ابنا:  ارنا کی ایوان صدر کی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ترکمنستان کے وزیر خارجہ رشید مردف نے آج تہران میں صدر احمدی نژاد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صدر احمدی نژاد نے کہا کہ دونون ممالک باہمی تعاون میں فروغ لاکر علاقائي اور عالمی سطح پر موثر کردار ادا کرسکتے ہیں جو  سے دونوں ملکوں کی قوموں کی فلاح و بہبود اور علاقے میں امن و صلح کی برقراری میں موثر واقع ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور ترکمنستان کے تعلقات میں فروغ آرہا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے بے انتھا مواقع ہیں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ایران اور ترکمنستان مشترکہ طور پر بڑے بڑے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں اور ان میں ریلوے لائن بچھانے کا ایک پروجیکٹ ہے جو علاقے میں ایک بڑا کام ہوگا۔ اس ملاقات میں ترکمنستان کے وزیرخارجہ نے اس ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعاون میں توسیع لانے کا خواہشمند ہے اور ایران وترکمنستان اور قزاقستان کے درمیاں جاری ریلوے لائن پروجیکٹ نہایت اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پروجیکٹ بہت جلد مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکمنستان تمام میدانوں بالخصوص اقتصادی، انرجی، تجارتی امور اور ٹرانسپورٹ میں ہمہ گير تعاون کا خواہشمند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲